+++Shamp y RANA Girl++ posted a discussion

+++Shamp y RANA Girl++ posted a discussion

رشوت ہر کام کی ماں ہے۔

چالاک کواایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک کوا بہت پیاسا تھا۔ وہ پانی کی تلاش میں اِدھر اُدھر اڑ رہا تھا۔ اس دوران اس کو کئی گھڑے نظر آئے مگر وہ گھڑے کا پانی پینے والا کوا نہیں تھا۔ وہ جدید دور کا کوا تھا، اس کو تو کسی ریفریجریٹر کی تلاش تھی۔ آخر اسے ایک فریج نظر آ گیا۔ وہ لپک کر اس کے پاس پہنچا مگر بجلی نہیں تھی اور ریفریجریٹر بند پڑا تھا۔کوا بجلی گھرگیا اور بجلی ٹھیک کرنے کی درخواست دی۔ اس کی درخواست میز در میز رسوا ہوتی رہی لیکن کوے کی شنوائی نہ ہوئی۔ کوا بڑا چالاک تھا۔ وہ سارا دن منڈیروں پر بیٹھ کر انسانوں کے کرتوت دیکھتا تھا اور ان کی خصلتوں اور خباثتوں سے خوب واقف تھا۔ لہٰذا وہ اڑ کر گیا اور لال، نیلے نوٹ لا لا کر لائن مین کی جیب میں ڈالنے لگا، یہاں تک کہ اس کی جیب بھر گئی۔ لائن مین فوراً گیا اور بجلی ٹھیک کر دی۔ چالاک کوے نے فریج سے ٹھنڈا پانی پیا اور طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ اڑ گیا۔سبق: رشوت ہر کام کی ماں ہے۔ See More


from Latest Activity on Virtual University of Pakistan https://ift.tt/3jEG9qM

0 comments:

Post a Comment