*رمضان اخلاقی تربیت کا مہینہ*
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته*بسم الله الرحمن الرحيم*21 April 2021٨ رمضان ١٤٤٢ھ*رمضان اخلاقی تربیت کا مہینہ* عن ابی ھریرۃ رضی الله عنه قال قال رسول الله ﷺ ليس الصيام من الأكل والشرب إنما الصيام من اللغو والرفث فإن سابك أحد أو جهل عليك فقل إني صائم إني صائم ۔ [صحيح الترغيب والترهيب:1082] ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: روزہ صرف کھانے یا پینے کو چھوڑ دینے کا نام نہیں ہے،• بلکہ روزہ تو لغو (ہر بے فائدہ و بے ہودہ کام) اور رفث (جنسی خواہشات پر مبنی حرکات اور کلام) سے بچنے کا نام ہے۔• لہٰذا اگر کوئی تمہیں (دوران روزہ) گالی دے یا تم سے جہالت برتے تو اسے کہہ دو کہ میں تو روزہ دار ہوں، میں تو روزہ دار ہوں۔عن انس ابن مالک قال قال رسول الله ﷺ من لم يدع الخنا والكذب فلا حاجة لله أن يدع طعامه وشرابه ۔ [صحيح الترغيب والترهيب:1080]انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے بری باتیں اور جھوٹ بولنا نہ چھوڑا تو اللہ کو اس کے کھانا پینا چھوڑ دینے کی کوئی ضرورت نہیںSee More
from Latest Activity on Virtual University of Pakistan https://ift.tt/3sALznr
0 comments:
Post a Comment