+!!!StRaNGeR!!! + posted a discussion

+!!!StRaNGeR!!! + posted a discussion

میں ایسی محبت کرتا ہوں

میں ایسی محبت کرتا ہوں______تم کیسی محبت کرتی ہو_____؟؟؟؟ناکام نہیں ناشاد نہیںمیں قیس نہیں فرہاد نہیںپُنّوں بھی نہیں رانجھا بھی نہیںوامق بھی نہیں مرزا بھی نہیںوہ لوگ تو بس افسانہ تھےاِس شدّت سے بیگانہ تھےمیں زندہ ایک حقیقت ہوںسرتاپا جذبہ اُلفت ہوںمیں تم کو دیکھ کے جیتا ہوںہر لمحہ تم پہ مرتا ہوںمیں ایسی محبت کرتا ہوںتم کیسی محبت کرتے ہو؟”تم جہاں پہ بیٹھ کے جاتے ہوجس چیز کو ہاتھ لگاتے ہومیں وہیں پہ بیٹھا رہتا ہوںاس چیز کو چُھوتا رہتا ہوںمیں ایسی محبت کرتا ہوںتم کیسی محبت کرتے ہو؟تم جس سے ہنس کے ملتے ہومیں اس کو دوست بناتا ہوںتم جس رستے پر چلتے ہومیں اس سے آتا جاتا ہوںمیں ایسی محبت کرتا ہوںتم کیسی محبت کرتے ہو؟تم جن کو دیکھتے رہتے ہووہ خواب سرہانے رکھتا ہوںمیںتم سے ملنے جلنے کےکتنے ہی بہانے رکھتا ہوںمیں ایسی محبت کرتاہوںتم کیسی محبت کرتے ہو؟“کچھ خواب سجا کر آنکھوں میںپلکوں سے موتی چُنتا ہوںکوئی لمس اگر چُھو جائے تومیں پہروں تم کو سوچتا ہوںمیں ایسی محبت کرتا ہوںتم کیسی محبت کرتے ہوجن لوگوں میں تم رہتے ہوتم جن سے باتیں کرتے ہوجو تم سے ہنس کے ملتے ہیںجو تم کو اچھے لگتے ہیںوہی مجھ کو اچھے لگتے ہیںمیں ایسی محبت کرتا ہوںتم کیسی محبت کرتے ہو؟جس باغ میں صبح کو جاتے ہوجس سبزے پر تم چلتے ہوجو شاخ تمھیں چُھو جاتی ہےجو خوشبو تم کو بھاتی ہےوہ اوس تمھارے چہرے پرجو قطرہ قطرہ گرتی ہےوہ تتلی چھوڑ کے پھولوں کوجو تم سے ملنے آتی ہےجو تم کو چھونے آتی ہےان سب کے نازک جذبوں میںمِرے دل کی دھڑکن بستی ہےمِری روح بھی شامل رہتی ہےتم پاس رہو یا دُور رہونظروں میں سمائے رہتے ہومیں تم کو تکتا رہتا ہوںمیں تم کو سوچتا رہتا ہوںمیں ایسی محبت کرتا ہوںتم کیسی محبت کرتے ہو؟جس کالج میں تم پڑھتے ہومیں اس میں لیکچر دیتا ہوںوہ کلاس جہاں تم ہوتے ہومیں اس کو تکتا رہتا ہوںجس کرسی پہ تم بیٹھتے ہومیں اس کو چُھوتا رہتا ہوںجو کاپی تم نے گم کی تھیمیں اپنے بیگ میں رکھتا ہوںگدلا سا ایک ٹشو پیپرجو تم نے کلاس میں چھوڑا تھاوہ میرے پرس میں رہتا ہےوہ میرے لمس میں رہتا ہےوہ مخمل ہے وہ دیبا ہےوہ چاندی ہے وہ سونا ہےوہ عنبر ہے وہ صندل ہےوہ خوشبو کا اِک جنگل ہےہر منظر میں ہر رستے پرمیں ساتھ تمھارے ہوتا ہوںمیں چشمِ تصور سے اکثربس تم کو دیکھتا رہتا ہوںبس تم کو سوچتا رہتا ہوںمیں ایسی محبت کرتا ہوںتم کیسی محبت کرتے ہو؟See More


from Latest Activity on Virtual University of Pakistan https://ift.tt/2SagTcK

0 comments:

Post a Comment