Ayisal Mirza posted a discussion

Ayisal Mirza posted a discussion

مجھے اپنے ضبط پہ ناز تھا سر بزم رات یہ کیا ہوا

مجھے اپنے ضبط پہ ناز تھا سر بزم رات یہ کیا ہوامری آنکھ کیسے چھلک گئی مجھے رنج ہے یہ برا ہوامری زندگی کے چراغ کا یہ مزاج کوئی نیا نہیںابھی روشنی ابھی تیرگی نہ جلا ہوا نہ بجھا ہوامجھے جو بھی دشمن جاں ملا وہی پختہ کار جفا ملانہ کسی کی ضرب غلط پڑی نہ کسی کا تیر خطا ہوامجھے آپ کیوں نہ سمجھ سکے یہ خود اپنے دل ہی سے پوچھیےمری داستان حیات کا تو ورق ورق ہے کھلا ہواجو نظر بچا کے گزر گئے مرے سامنے سے ابھی ابھییہ مرے ہی شہر کے لوگ تھے مرے گھر سے گھر ہے ملا ہواہمیں اس کا کوئی بھی حق نہیں کہ شریک بزم خلوص ہوںنہ ہمارے پاس نقاب ہے نہ کچھ آستیں میں چھپا ہوامجھے اک گلی میں پڑا ہوا کسی بد نصیب کا خط ملاکہیں خون دل سے لکھا ہوا کہیں آنسوؤں سے مٹا ہوامجھے ہم سفر بھی ملا کوئی تو شکستہ حال مری طرحکئی منزلوں کا تھکا ہوا کہیں راستوں میں لٹا ہواہمیں اپنے گھر سے چلے ہوئے سر راہ عمر گزر گئیکوئی جستجو کا صلہ ملا نہ سفر کا حق ہی ادا ہواhttps://www.youtube.com/watch?v=JKS4pQVnR-ESee More


from Latest Activity on Virtual University of Pakistan https://ift.tt/3c8Nx6s

0 comments:

Post a Comment