+ ! ❤️ ░S░I░N░G░E░R posted a discussion

+ ! ❤️ ░S░I░N░G░E░R posted a discussion

سمندری طوفان کیار کراچی کے ساحلی علاقوں میں

السلام علیکمسمندری طوفان کیارسمندری طوفان کیار بحیره عرب میں کیٹیگری 4 کی شدت میں موجود ہے جس کے بیچ پریشر 923 Millibars ہے سمندری طوفان کا رخ ابھی تک مغرب شمال مغرب کی سمت میں عمان کی جانب ہے گزشتہ رات سمندری طوفان کیٹیگری 5 میں تھا لیکن اب یہ کیٹیگری 4 میں آچکا ہے سمندری طوفان کیار سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو براه راست کوئی خطره نہیں لیکن آج سے یکم نومبر تک سمندر کی اونچی لہریں اٹھیں گی بات کی جائے اس کے زیر اثر بارشوں کی تو تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سمندری طوفان کے کچھ بادل سندھ کی ساحلی پٹی پر چھائے ہوئے ہیں انہی بادلوں سے کچھ دیر پہلے کراچی کے چند مقامات پر بوندا باندی ہوئی آج سے 31 اکتوبر کے دوران اس سمندری طوفان کے بادلوں سے جنوبی سندھ اور جنوبی بلوچستان میں کہیں کہیں یا چند مقامات پر گرج چمک اور اور گرد آلود ہواؤں کیساتھ بارش کے امکانات ہیں آج رات اور کل ساحلی پٹی پر موسم ابرآلود رہنے اور چند ایک مقامات پر گرد آلود ہواؤں کیساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہےملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے 2 دنوں کے دوران موسم خشک رہیگا 31 اکتوبر سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا جس کی تفصیلی فورکاسٹ بہت جلد ان شاءاللہSee More


from Latest Activity on Virtual University of Pakistan https://ift.tt/2JvgOwu

0 comments:

Post a Comment