+ ! ! ! ! ! ! ! ! ! ! ! ! ! ! ! posted a discussion

+ ! ! ! ! ! ! ! ! ! ! ! ! ! ! ! posted a discussion

Woh Zalimon ko Dost nhi Rahta

جی بتائیں کیا پریشانی ہے ؟ وہ کرسی کھینچ کر ڈاکٹر کے سامنے جا بیٹھا ۔۔ مجھے نیند نہیں آتی ،، نیند تو آپکو پہلے بھی نہیں آتی تھی نہ ؟ جہاں تک مجھے یاد ہے کچھ ہی دن پہلے آپ یہاں سے دوائی لے کر گئے تھے جن میں نیند کی گولیاں بھی تھی ۔ ہاں تب تو صرف نیند نہیں آتی تھی پر اب ایک اور مسلہ بھی ہے ،، ڈاکٹر آگے ہو کر بیٹھا ،، کیسا مسلہ ؟ مجھے کہیں بھی سکون نہیں آتا اب ۔۔۔ پہلے جب تمہیں رات کو نیند نہیں آتی تھی تو تم کیا کرتے تھے ۔؟ میں نماز پڑھ کے پلس لے کر سو جاتا تھا ۔ کتنے وقت کی نماز پڑھتے ہو ؟ 5 وقت کی ۔۔۔ اور اب کتنے وقت کی پڑھتے ہو ؟ اب بھی 5 وقت کی ۔ سکون کیوں نہیں آتا ؟ کوئی ایسی بات جو تنگ کرتی ہے ؟ کوئی پریشانی ہے تو مجھ سے شیئر کر سکتے ہو ۔ مجھ سے ایک گناہ ہوا ہے " وہ اوپر خلاء کو دیکھتے ہوئے بولا ۔ کیسا گناہ ؟ بنا جھجھک کے بتاؤ سب ۔۔ ایک رات میں چھت پہ بیٹھا سگریٹ پی رہا تھا بہت اکیلا پن ، مجھے میرا وجود کسی کھائی میں جاتا دکھائی دے رہا تھا ۔تو میں نے سگریٹ اپنی کلائی پہ مسل کر بجھا دی اور بلیڈ نکال کر اپنے بازو پہ مارنے لگا ۔۔ مارتا چلا گیا یہاں تک کہ میرا سارا بازو زخمی ہو گیا ۔مجھے لگا خود کو تکلیف پوھنچا کر میں سکون محسوس کروں گا ۔پھر میں نے بلیڈ پھینک دی اور نیند کی بہت سی گولیاں کھا لیں ۔ پھر ؟؟ پھر یہ کہ مجھے ہوا تو کچھ نہیں میرے زخم بھی بھر گئے پر میرا سکون چلا گیا ۔ میرا رب مجھ سے ناراض ہو گیا ، وہ کہتا ہے کہ میں ظالموں کو دوست نہیں رکھتا ، ،،، جب کہ میں ظالم ہوں میں نے خود پہ ظلم کیا ہے " یہ جسم یہ جان اسکی دی ہوئی ہے اسکی امانت ہے اور میں نے خود پہ ظلم کر کے اسکی امانت میں خیانت کی ہے ۔وہ خفا ہے مجھ سے ۔ ڈاکٹر غور سے اسکی بات سنتا رہا اور پھر بولا ،، جب اللہ ہم سے ناراض ہوتا ہے تو وہ سجدے کی توفیق چھین لیتا ہے جب کہ تم نے ابھی بتایا کہ تم 5 وقت کی نماز پڑھتے ہو ، پھر اتنے یقین سے کیسے کہہ سکتے ہو کہ وہ ناراض ہے تم سے ؟ سب کو لگتا ہے کہ جب وہ ناراض ہوتا ہے تو سجدے کی توفیق چھین لیتا ہے پر ایسا نہیں ہے وہ جب خفا ہوتا ہے تو سجدے میں بہائے جانے والے ندامت کے آنسو ہم سے چھین لیتا ہے ۔ہم جتنا بھی رونا چاہیں جاۓ نماز پر ' ہمیں رونا نہیں آتا ۔ ہمارا دل مردہ ہو جاتا ہے اور مردے کب رویا کرتے ہیں ؟ ہممممم۔ ۔ تو اب تم کیا کرو گے ۔؟ کیا تمہیں کوئی میڈیسن چاہیے ؟ نہیں میڈیسن وہ لوگ لیتے ہیں جو جسمانی بیمار ہوتے ہیں اور میں جسمانی نہیں روح سے بیمار ہوں ، روح کا علاج دنیا کا کوئی بھی ڈاکٹر نہیں کر سکتا ۔ میں یہ دوائیاں واپس کرنے آیا ہوں کیوں کہ مجھے انکی ضرورت نہیں ہے اب ۔ جو میرا علاج کر سکتا ہے مجھے اب اسے منانا ہے ۔اپنے تمام پچھلے گناہوں کی معافی مانگ کر نوٹ : یہ پوسٹ میں نے ان سب کے لئے لکھی ہے جنہیں لگتا ہے اپنی ہر پریشانی ہر تکلیف پر خود کو اذیت پوھنچا کر سکون حاصل کر لیں گے ۔۔کبھی سگریٹ پی کر ۔۔کبھی اپنی جان لینے کی کوشش کر کے تو کبھی کٹس لگا کر ۔۔ اپنی جانوں پر ظلم نہ کریں ہمیں آخرت میں جواب بھی دینا ہے صرف یہ دنیا ہی ہمارے لئے نہیں بنی موت اور آخرت بھی ہمارے لئے بنی ہے ۔See More


from Latest Activity on Virtual University of Pakistan https://ift.tt/2oCYWZ2

0 comments:

Post a Comment