++"STrAnGeR"++ posted a blog post

++"STrAnGeR"++ posted a blog post

" اپنا بھی ٹائم آئیگا "

جس بچے کو کراچی کے لکھے پڑھے جاہلوں اور پوش علاقے کے "مہذب "شہریوں نے چوری کے الزام میں تشدد کرکے قتل کیا اسکی شرٹ پہ آجکل کے غریب بچوں کا پسندیدہ جملہ " اپنا بھی ٹائم آئیگا " ۔ تحریر تھا ۔۔۔۔ وقت تو اسکا آیا مگر اس حال میں کہ پینٹ اتری ہوئی تھی شرٹ پھٹی اور لاش کٹی پڑی تھی ۔۔۔۔ اوپر سے نیچے تک ۔۔۔۔ کچی آبادی سے پکے گھروں تک ۔۔۔۔۔ بے ہنگم غصیلا ہجوم ہے اور اسکے آگے جان بچاتے بے بس انسان ۔۔۔۔۔۔ کیا اسے جان سے مارتے ہوئے ایک لمحے کو سوچا کہ وہ 14/15 سال کا بچہ چور کیوں بنا ؟؟؟ کیا ریاست نے ان جیسے تمام بچوں کو نادرا کے دو سو روپے کے کارڈ کے سوا روٹی کپڑا مکان روزگار تحفظ تعلیم فراہم کی ؟؟؟؟ ہمارے دشمن کچی عمر کے یہ چور بچے نہیں ظالمانہ نظام ہے جہاں ستر سال کے بزرگ کو بھی پیٹ پالنے کے لئِے کروڑوں روپے رکھنے والے بینک کی حفاظت کرنا پڑتی ہے اور سات برس کے بچے کو گھر چلانے کے لئیے چھوٹا بنکر اپنی عزت نفس پامال کرنا پڑ جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ خدارا ہوش کرو ۔۔۔۔ نوٹ بچے سے ان ظالموں نے تفتیش بھی کی اسوقت تک وہ بالکل ٹھیک تھا بعد میں قتل کیاSee More


from Latest Activity on Virtual University of Pakistan https://ift.tt/2zaVHKc

0 comments:

Post a Comment