Omama_K (BSCS 5th Semester) posted a discussion

Omama_K (BSCS 5th Semester) posted a discussion

دل کی زندگی۔ "خرم مراد" ۔

جب ڈوری بہت زیادہ اُلجھ جائے تو آپ یہ کوشش کرتے ہیں کہ اس ڈوری کا کہیں سے سرا پکڑ لیں تو آہستہ آہستہ پوری ڈوری کھلتی جاتی ہے۔ آج ہماری زندگی اس ڈوری کی طرح بہت ساری گرہوں میں الجھ گئی ہے۔ معیشت میں، سیاست میں، معاشرت میں، روز مرہ کی زندگی میں، اپنی نفسیاتی زندگی میں، معاشرتی زندگی میں، گھر میں، بے شمار گرہیں ہیں جو زندگی کی اس ڈوری کے اندر پڑ چکی ہیں۔ ہم کو کہیں سے اس سرے کو پکڑنا ہے۔ پکڑ کر بیٹھ ہی نہیں جانا بلکہ پوری رسی کو کھولنا ہے۔ انسان کا سرا، اس کا دل ہے۔ جب بھی ہم یہ دیکھتے ہیں کہ یہ ڈوری ہمارے ہاتھ سے نکل گئی ہے اور زنگدی ہمارے ہاتھ سے نکل کر خرابی کے راستے پر آگئی ہے تو پھر ہمیں واپس جا کر وہیں سے اپنا کام شروع کرنا چاہیے، اس کی نگرانی کرنی چاہیے، اسی پر نگاہ رکھنی چاہیے۔ یہی وہ چیزیں ہیں جن کی فکر کرنی چاہیے۔ دن میں جتنی بار بھی ممکن ہو اس بات کو یاد کریں کہ اللہ سے ملاقات کرنی ہے اور جتنا وقت بھی اللہ توفیق دے، اس کی کتاب کی تلاوت کریں۔ ان دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے، اس لیے کہ قرآن مجید کا بیشتر حصہ دراصل موت کو یاد دلاتا ہے اور موت کے بعد کی زندگی کی تیاری کی دعوت دیتا ہے۔ گویا یہ دونوں چیزیں آپس میں ملی ہوئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دل کی زندگی"خرم مراد"See More


from Latest Activity on Virtual University of Pakistan http://bit.ly/2ER131l

0 comments:

Post a Comment