وٹس ایپ نے بھی آخر کار سٹیکرز متعارف کرا دئی
وٹس ایپ نے بھی آخر کار سٹیکرز متعارف کرا دئیوٹس ایپ نے کافی تاخیر سے ہی سہی لیکن اپنے میسجنگ پلیٹ فارم پر سٹیکر متعارف کرا دئیے ہیں۔کمپنی اب تھرڈ پارٹیز کو بھی وٹس ایپ کے لیے نئے سٹیکر پیکس بنانے دے گی۔ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ڈویلپر اب 512 x 512 پکسل اور 100 کلوبائٹ سے کم سائز میں سٹیکر بنا سکیں گے۔ یہ سٹیکرز ایپلی کیشن کی صورت میں ایپل کے ایپ سٹور اور گوگل پلے سٹور پر دستیاب ہونگے، انسٹال ہونے کے بعد یہ وٹس ایپ سے مربوط ہو جائیں گے۔وٹس ایپ میں سٹیکرز استعمال کرنے کے لیے آپ کے پاس ایپلی کیشن کا تازہ ترین ورژن انسٹال ہونا چاہیے۔ اس کے بعد وٹس ایپ کے ایموجی مینو سے سٹیکرز کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فی الحال یہ آپشن تمام صارفین کے لیے جاری نہیں کیا گیا۔ جن کے پاس یہ فیچر موجود ہے، انہیں بھی فی الحال محدود تعداد میں سٹیکرز نظر آئیں گے۔آنے والے ہفتوں میں یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا اور سٹیکرز کی تعداد بھی کافی زیادہ ہوگی۔ مستقبل میں فیس بک میسنجر کے تمام سٹیکرز بھی وٹس ایپ میں نظر آ سکتے ہیں۔See More
from Latest Activity on Virtual University of Pakistan https://ift.tt/2D6Gpt8
0 comments:
Post a Comment